ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سرحدی تنازعہ،کیا چین بھارت جنگ چھڑنے والی ہے؟عسکری ماہرین نے تشویشناک دعویٰ کردیا

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت بغیر کسی شرط کے اپنی افواج سرحد سے پیچھے ہٹا ئے،،بھارت اور چین خطے کے دو طاقتور ترین ملک ہیں اور ان کے آپس میں تجارتی تعلقات میں اضافہ کے باوجود کشیدگی میں اضافہ خطے کے لئے انتہائی خطرناک صورتحال کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے ،سکھم سے انڈیا چین پر جنگ کی صورت میں چڑہائی کر سکتا ہے،

یہ ہمالیہ کے خطے کا واحد علاقہ ہے جہاں انڈیا کی فوج کو چین پر جغرافیائی سبقت حاصل ہے، رپورٹوس کے مطابق چین کے سفیر برائے بھارت لوؤ ڑاوئی نی بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت خطے میں امن چاہتا ہے تو انڈیا بغیر کسی شرط کے اپنی افواج سرحد سے پیچھے ہٹا ئے ورنہ صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔ چین اور انڈیا مابین 3500 کلومیٹر لمبی مشترکہ سرحد کے معاملے پر مسلسل چپقلش جاری ہے۔عسکری ماہرین کے مطابق بھارت اور چین خطے کے دو طاقتور ترین ملک ہیں اور ان کے آپس میں تجارتی تعلقات میں اضافہ کے باوجود کشیدگی میں اضافہ خطے کے لئے انتہائی خطرناک صورتحال کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔گذشتہ ماہ شروع ہونے والے تنازع کے بعد دونوں ملکوں نے سرحدوں پر اپنی افواج میں اضافہ کیا ہے اور ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو پیچھے ہٹنے کو کہا جا رہا ہے۔کشیدگی میں اس وقت اضافہ دیکھنے میںآیا جب بھارت نے چین کی جانب سے سرحدی علاقے میں سڑک کشادہ کرنے کے منصوبے کی مخالفت کی۔بھارت کو خدشہ ہے کہ اگر یہ سڑک مکمل ہو جاتی ہے تو اس سے چین کو انڈیا پر سٹریٹیجک برتری حاصل ہو جائے گی۔ بھارتی فوجی حکام نے اس سڑک کی تعمیر پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ہم نے فائرنگ نہیں شروع کی۔ہمارے جوانوں نے صرف ایک انسانی دیوار کھڑی کر دی تاکہ چینیوں کو آگے بڑھنے سے روکا جا سکے۔ جب کہ چین کا کہنا ہے کہ بھارتی سرحدی گارڈز نے معمول کی سرگرمی روکنے کی کوشش کی ۔واضح رہے کہ 1962میں بھی ان دودنوں ملکوں کے درمیان سرحد کے تنازع کی وجہ سے جنگ چھڑ گئی تھی اور 55 برس گزر جانے کے بعد بھی کئی علاقوں پر ابھی تنازع باقی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…