منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی جوہری میدان میں زبردست پیش رفت،چین سے بڑا معاہدے طے پاگیا

datetime 5  جولائی  2017 |

بیجنگ(آئی این پی)چین نے پاکستان کیلئے نیوکلیئر پاور پلانٹ بنانے کا اعلان کردیا، 25ویں بین الاقوامی کانفرنس میں جو کہ نیوکلیئر انجینئرنگ پر منعقدہ تھی میں چین کے سائیٹ پاور انویسٹمنٹ کارپ کے چیئرمین وانگ بنگ ہووا نے اعلان کیا کہ پاکستان نے چین کیساتھ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کا معاہدہ کیا ہے ۔

چین مکمل طور پر خودساختہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کیلئے اچھے خریدار کی تلاش میں تھا جو عالمی مارکیٹ شیئرز میں اضافہ کا سبب بن سکے ۔ 2007میں ہم نے نیوکلیئر پاور پلانٹ تیار کرنے کی ٹیکنالوجی واشنگٹن سے خریدی تھی جبکہ 200کے قریب محقق اداروں اور کمپنیوں کی مدد سے اب ہم اسے مقامی طور پر تیار کرنے کے قابل ہیں ۔ وانگ نے مزید کہا کہ چین کا 2نیوکلیئر ری ایکٹر زین جیانگ اور شین ڈاگ میں لگانے کا مقصد دنیا کی بہترین نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے تیار کردہ پاور پلانٹ سے استفادہ حاصل کرنا اور جانچ پڑتال کرنا تھا ۔ ہمارے ری ایکٹر بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہیں ۔ دونوں اسٹیشن 1000میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اس کی بدولت چین گیس اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا ۔ شنگھائی نیوکلیئر انجینئرنگ ریسرچ اینڈ ڈیزائن انسٹیٹیوٹ کے صدر زین منگ گوانگ نے کہا کہ سین مین ری ایکٹر ژی جیانگ میں آپریشنل ہونے کیلئے صرف مرکزی حکومت کی جانب سے اجازت کا منتظر ہے اجازت ملتے ہی اس کو قومی گرڈ اسٹیشن میں شامل کر لیا جائے گا ۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…