اسلام آباد(آئی این پی)بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ووزیر مملکت ماروی میمن کچھ عرصہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جے آئی ٹی کی پیشی کے موقع پر ان سے یکجہتی کیلئے منظر عام پر آ گئیں اور مسلم لیگ (ن) کی خواتین اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود تھیں۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے مار وی میمن نے کہاکہ ان کیخلاف بعض عناصر بے بنیاد پروپیگنڈا کرتے ہیں ۔ وہ مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ (رانا)