اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے 22لاکھ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کرنیوالے ملک نوراعوان نے کہا ہے کہ تاحال رکن اسمبلی نے اْنہیں رقم ادانہیں کی بلکہ مقدمہ کرادیا۔وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کی جے آئی ٹی کے روبروپیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود ملک نوراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ الٹا چورکوتوال کو ڈانٹے والی کہانی ان کیساتھ ہوئی ہے ٗ
شیخ رشید نے پیسے بھی نہیں دیئے اور الٹا مقدمہ بھی کرادیا ٗدفعہ 506لگوادیا ٗشیخ رشید کی قتل کی بھی دھمکیاں دیں جو آج تک اس نے نہیں دی تھیں ٗشیخ رشید اپنے الزامات بھی ثابت نہیں کرسکا۔یادرہے کہ ملک نوراعوان جو مبینہ طورپر مسلم لیگ ن جاپان کے صدر بھی ہیں نے شیخ رشید کو پارلیمنٹ ہاؤس میں روک لیا تھا جس کے بعد جان خلاصی ہوتے ہی شیخ رشید دوبارہ پارلیمنٹ میں چلے گئے تھے ٗ بعدازاں ملک نور کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی تھی۔