پشاور(این این آئی)مقامی رویت ہلال کمیٹی کے ممبران نے شہاب الدین پوپلزئی کی ملک بدری کے خلاف جمعہ کو یوم مذمت منانے کا فیصلہ کرلیا۔مدنی مسجد نمک منڈی میں پشاور کے علماء کا اجلاس ہوا اجلاس میں مسجد قاسم علی خان کی انتظامیہ اور مقامی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی اجلاس کے دوران مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی پوپلزئی کی جبراملک بدری کی مذمت کی گئی۔
اجلاس کے دوران علمائے کرام نے شہاب الدین پوپلزئی کی ملک بدری کے خلاف جمعہ کو یوم مذمت منانے کا فیصلہ کیا علمائے کرام کا کہناتھا کہ اگرمطمئن نہ ہوئے تو مفتی پوپلزئی کی ملک بدری کے خلاف ملک گیر اختجاج کرینگے اجلاس کے دوران علمائے کرام نے مرکزی روئیت ھلال کمیٹی کی کوئی آئینی حیثیت نہ ہونے پراسے فوری ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا اشرف علی ممبر ھلال کمیٹی قاسم علی خان کا کہناتھا کہ روئیت ھلال کمیٹی ملک میں صوبائی تعصب اور انتشار پھیلا رہی ہیصوبے کے تمام علماء کرام کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔