پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

تین سابق وزرائے اعظم اکٹھے ہوگئے ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی) ملک کے تین سابق وزرائے اعظم پیپلزپارٹی کے گڑھ جیکب آباد کو فتح کرنے کیلئے متحد ہوگئے ،2018کے عام انتخابات میں ضلع جیکب آباد کی دوقومی اورتین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق ضلع جیکب آباد گذشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ رہاہے اورضلع کی تمام نشستو ں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کو ضلع جیکب آباد میں شکست دینے کے لیے مختلف اتحاد بنائے گئے مگر وہ اتحاد پیپلزپارٹی کوشکست دینے میں ناکام ثابت ہوئے اب ملک کے تین سابق وزرائے اعظم میرظفراللہ خان جمالی ،محمد میاں سومرواور میرہزار خان کھوسو پیپلزپارٹی کے گڑھ ضلع جیکب آبادکو فتح کرنے کے لیے متحد ہوچکے ہیں تین سابق وزرائے اعظم کی جانب سے 2018کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کوشکست دینے کے لیے ضلع جیکب آبادکی دوقومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے متفقہ امیدوار لانے کافیصلہ کیاہے اتحادمیں محمد میاں سومرو ،میرظفراللہ خان جمالی ،میرہزار خان کھوسو ،سردار سخی عبدالرزا ق کھوسو ،محمد اسلم ابڑوسمیت ضلع جیکب آباد کی اہم برادریاں اورسیاسی شخصیات شامل ہیں جبکہ پیپلزپارٹی مخالف اتحاد کی سربراہی سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومروکے حوالے کی گئی ہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208پر محمد میاں سومروخود امیدوارہوں گے جبکہ دیگر نشستوں این اے 209اور پی ایس 15,14,13پر ابھی امیدوارو ں کے حوالے سے غورکیاجارہاہے ملک کے تین سابق وزرائے اعظم کا اتحاد قائم ہونے کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی مختلف شخصیات سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیاہے اور پیپلزپارٹی کے گڑھ ضلع جیکب آباد کو بچانے کے لیے عوام سے رابطے بھی تیز کردیے ہیں دوسری جانب محمد میاں سومرونے سابق نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسواور سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی سے ملاقاتوں کاسلسلہ تیزکردیاہے۔

اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے کہاہے کہ اپنے دوستوں سے رابطے میں ہیں عام انتخابات میں ضلع جیکب آباد میں اپنے دوستوں سے مشاورت کے بعد متفقہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے جیکب آباد کی عوام ہمارے ساتھ ہے اور انشاء اللہ ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہوں گے ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…