جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شمالی کوریا کے لیڈر کا امریکہ کے یوم آزادی پر امریکیوں کو بھیانک تحفہ

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ(این این آئی) شمالی کوریا نے اپنے نئے بین البراعظمی میزائل تجربے کو امریکا کے یوم آزادی پر امریکیوں کے لیے تحفہ قرار دے دیا۔شمالی کوریا نے گزشتہ روز بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’’ہواسونگ 14‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا جو جاپان کے سمندر میں جاگرا۔ اس حوالے سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنے بیان میں

سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے اس میزائل کو خبیث امریکیوں کے لیے 4 جولائی کو امریکا کے یوم آزادی کا تحفہ قرار دے دیا۔شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کم جونگ ان نے کہا کہ امریکا نے ہمارے عزم کو آزمانا چاہا اور ہماری وارننگز کو نظر انداز کردیا ’’امریکی باسٹرڈز‘‘ 4 جولائی کو بھیجے گئے ہمارے اس تحفے سے زیادہ خوش نہیں ہوں گے، ہمیں وقتا فوقتا ان کی بوریت دور کرنے کے لیے اس طرح کے تحفے بھیجتے رہنے چاہئیں۔کم جونگ ان نے کہا کہ میزائل کسی پرکشش لڑکے کی طرح خوبصورت ہے اور جب تک امریکا اپنے دشمنی پر مبنی پالیسی ختم نہیں کردیتا تب تک شمالی کوریا اپنے اسلحہ پروگرام کو بند کرنے کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات نہیں کریگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…