منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عدن: اسلحہ ڈپو میں متعدد دھماکے ، 14 افراد ہلاک

datetime 29  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن میں اسلحہ ڈپو میں متعدد دھماکے ہو ئے ہیں۔ جن میں 14افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر سعودی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملوں میں باغیوں کے زیادہ تر میزائل تباہ کر دیئے گئے ہیں اور حوثی باغیوں کے قبضے سے عدن ایئرپورٹ آزاد کرائے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن میں اسلحہ ڈپو میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں14 شہری ہلاک ہوئے، اسلحہ ڈپو جبل حدید کے قریب بندگاہ کے نزدیک واقع تھا۔ گزشتہ ہفتے اس اسلحہ ڈپو کا کنٹرول یمنی فوج نے چھوڑ دیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق عدن میں مقامی جنگجوﺅں اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی کی بھی اطلاعات ہیں اور تین دنوں کے دوران 61افراد مارے گئے ہیں، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ اس کے علاوہ حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والی ایک مقامی کمیٹی نے عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ سعودی اور اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد عصیری نے ریاض میں صحافیوں کو بتایا کہ سعودی فوج کی سر براہی میں اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا اور زیادہ تر تباہ کر دیئے گئے۔ باغیوں کے پاس یمنی فوج کے ایسے میزائل بھی تھے جو پانچ سو کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے تھے، ذرائع کے مطابق ان تباہ ہونے والے میزائلوں میں21 اسکڈ میزائل بھی ہیں۔ دوسری جانب یمن کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو جلد ہی پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا، ایئرپورٹ پر گزشتہ ستمبر سے حوثی باغیوں کا قبضہ تھا اور گزشتہ روز اتحادی افواج کی بمباری کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا تھا، تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ رن وے کی تعمیر نو کرلی گئی ہے اور جلد ہی اسے آپریشنل کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…