منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

فلسطینی مظاہرین کے خلاف زہریلی آنسو گیس کا استعمال ، درجنوں افراد زخمی

datetime 29  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ”یوم الارض“ کی مناسبت سے فلسطینی شہریوں کی جانب سے نکالے گئے ایک پرامن جلوس پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں کئی غیرملکی انسانی حقوق کے کارکن اور رضاکار بھی شامل ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں نے”یوم الارض“ کی مناسبت سے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں النبی صالح کے مقام پر صہیونی ریاست کی توسیع پسندی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ صہیونی فوجیوں نے حسب معمول فلسطینی ریلی پر اشک آور گیس کی اندھا دھند شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دم گھٹنے بھی کئی افراد متاثر ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ النبی صالح قصبے کے ایک بڑے حصے پر قابض اسرائیلی فوج نے پانچ سال قبل غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا، جس کے بعد سے فلسطینی شہر اپنی اراضی کو واگزار کرانے کے حق میں ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے کرتے آ رہے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ تیس مارچ سنہ 1976ءکو قابض صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر قبضہ کرلیا تھا۔ فلسطینی ہرسال تیس مارچ کو”یوم الارض“ کے طور پر مناتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…