اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مستونگ کے علاقے گرداب میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 6 افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز مستونگ کوئٹہ کے علاقے گرداب میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر میں چھاپہ مارا ہے جس پر گھر میں چھپے دہشت گردوں نے مذمت کی اور ایف سی کی جوابی کارروائی کر نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشت گرد آئل ٹینکرز کو جلانے اور ڈرائیوروں کے اغواءمیں ملوث تھے ۔ خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشت گردوں نے آئل ٹینکرز پر حملے اور ڈرائیور کو اغواءمیں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔