اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انتظار کی گھڑیاں اور تمام شکوک و شبہات ختم ہونے کو ہیں چینی صدر 9 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے ۔ سیکیورٹی ٹیم نے ابتدائی کلیرنس دے دی ہے ۔ پروٹوکول ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان آئے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر پاکستان ، سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں گے ۔ کثیر الرکنی وفد بھی صدر کے ہمراہ ہو گا ۔ اس دوران وہ صدر مملکت ، وزیر اعظم ، مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے ۔ دوطرفہ تعلقات ، توانائی کے منصوبوں سمیت کئی اہم معاہدوں پر دستخط اور پیشرفت ہو گی ۔