اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے یمن کی صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا تاہم حتمی فیصلہ پاکستان کے سرکردہ سیاسی رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے رواں ہفتے فیصلہ سامنے آ سکتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے مشورے پر وفاقی حکومت نے یمنن کے معاملات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے حمتی صورت حال آئندہ چند روز میں واضح ہو جائے گی ۔