ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

روس کے مذہبی ٹی وی چینل کی ہم جنس پرستوں کو انوکھی آفر

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو( آن لائن )روس میں ایک مذہبی ٹی وی چینل ملک سے ہجرت کرنے والے سنجیدہ ہم جنس پرستوں کو ہوائی جہاز کے یکطرفہ ٹکٹوں کی ادائیگی کی پیشکش کر رہا ہے۔سرگراڈ نامی ٹی وی نے رواں ہفتے ایک ویڈیو کے توسط سے اپنے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ہم جنس پرست افراد کو ہوائی جہاز کے یکطرفہ ٹکٹوں کے مقابلے میں حصہ لینے کا کہا ہے۔سرگراڈ ٹی وی کا عملہ جو اس مہم کا حامی ہے کا کہنا ہے ‘ہم کسی بھی

ایسے شخص کو جو یہ ثابت کر دے کہ وہ ہم جنس پرست ہے اور ملک چھوڑ کر جانا چاہتا ہے کو ہوائی جہاز کا یکطرفہ ٹکٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔’عملے کے مطابق ‘ہم واقعی چاہتے ہیں کہ آپ وہاں جائیں جہاں آپ کھل کر گناہ کر سکتے ہیں۔’سرگراڈ ٹی وی اس بات پر مصر ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ٹراولنگ نہیں کر رہا اور یہ ‘اچھا کرنا چاہتا ہے۔’تاہم روس کے ایک ماہر جنسیات نے لائف سٹائل ویب سائٹ افشی ڈیلی کو بتایا کہ ایسا ممکن نہیں کہ کوئی بھی مطلوبہ میڈیکل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے کیونکہ جنسی واقفیت کو بیماری نہیں سمجھا جاتا ہے۔خیال رہے کہ سرگراڈ ٹی وی ایک سیٹلائیٹ چینل ہے جو عیسائی آرتھوڈوکس اقدار کو فروغ دینے کے لتے قائم کیا گیا تھا۔اس ٹی وی کے بانی کنسٹنن مالفیوف ایک ممتاز کاروباری شخصیت ہیں اور وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی حمایت کرتے ہیں۔سرگراڈ ٹی وی اکثر مغربی ممالک کی ‘کم اخلاقی’ پر انھیں تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔روس میں کچھ افراد نے سرگراڈ ٹی وی کی جانب سے دی جانے والی پیشکش پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کس حد تک سنجیدہ ہیں۔اس ویڈیو کا جواب دینے والے افراد کی اکثریت نے اس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے چینل کے عملے کو ‘وحشی’ قرار دیتے ہوئے اسے اپنی فیڈز سے بلاک کرنے عہد کیا ہے۔ تاہم کچھ افراد نے اس چینل کی آفر سے اتفاق کرتے ہوئے ‘اس کی حمایت’ کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…