ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

شمالی کوریا نے ایک اور بین البراعظمیٰ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیانگ یانگ (آن لائن) شمالی کوریا نے بین البراعظی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا ۔ ملکی میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتیازی نشان ہوا سونگ فور ٹین میزائل کا کامیاب تجربہ کم جونگ ان کی نگرانی میں کیا گیا ہے امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے اس تازہ میزائل تجربے پر بیانگ یانگ کے راہنما کم جونگ ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کر ڈالا کیا بیانگ

یانگ کا راہنما اس کے علاوہ اپنی زندگی میں کچھ بہتر کر سکتا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین شمالی کوریا پر دباؤ بڑھا کر اس واہیات کا خاتمہ کرے گا ۔ دریں اثناء جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل چالیس منٹ تک اڑتا رہا اور ممکنہ طور پر اس نے جاپان کے ایگزیکٹو زون میں لینڈ کیا ۔

مزید بین الاقوامی خبریں پڑھیں

شامی فوج میں پہلی خاتون بریگیڈیئر جنرل کا تقرر

دمشق( آن لائن ) شامی فوج میں پہلی بار بریگیڈیئر جنرل کے عہدے پر ایک خاتون کو تعینات کردیا گیا۔ وہ پہلی خاتون ہیں جو فوج کے اس اعلیٰ عہدے تک پہنچی ہیں۔نبل مدحت بدر نامی یہ فوجی افسر شام کے شہر تارتوس سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس سے قبل شامی فوج میں خواتین کی شمولیت اور مختلف عہدوں پر ان کی ترقی کوئی نئی بات نہیں تاہم اس عہدے تک پہنچنے والی مدحت پہلی خاتون ہیں۔شام کی فوج میں اس وقت کئی خواتین ہیں جو ملک میں جاری جنگ میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں اور داعش کے خلاف برسر پیکار ہیں۔صرف ایک شام ہی نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ میں داعش کے عفریت سے لڑنے کے لیے صرف مرد ہی نہیں بلکہ بچے اور خواتین بھی میدان میں آچکے ہیں۔ان میں سے کچھ خواتین نے باقاعدہ فوج میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ زیادہ تر گھریلو عام خواتین ہیں جو تربیت حاصل کرنے کے بعد اب اپنے علاقے اور اہل خانہ کی حفاظت پر کمر بستہ ہیں۔

میں اپنے بہن بھائی پر مقدمہ نہیں کرنا چاہتا ، ،سنگاپور وزیراعظم

سنگاپور( آن لائن )سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لْونگ پر ان کی بہن اور بھائی کی جانب سے اختیارات کے غیر قانونی استعمال کے الزام کے بعد وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بہن اور اپنے بھائی پر مقدمہ نہیں کرنا چاہتے۔یہ بات انھوں نے کئی ہفتوں سے جاری اپنے اور اپنی بہن اور بھائی کے درمیان منظرِ عام پر آنے والی کشیدگی کے بعد پارلیمان میں کہی ہے۔وزیراعظم کے بہن بھائی کا کہنا ہے ان کے والد کے مکان کے حوالے سے ایک تنازع میں وزیراعظم نے اپنے اثر و رسوخ کا غیر قانونی استعمال کیا۔وزیراعظم لی سین لْونگ نے متعدد بار ان الزامات کی تردید کی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان سے بہت سے لوگوں نے پوچھا ہے کہ وہ اپنی بہن اور بھائی کے خلاف قانونی کارروائی کیوں نہیں کرتے مگر انھوں نے اعتراف کیا کہ کسی بھی اور معاملے میں وہ قانونی کارروائی ضرور کرتے ماسوایے اس کے۔انھوں نے کہا کہ اپنے ہی بھائی اور بہن کے خلاف مقدمہ کرنے سے ان کے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا اور یہ معاملہ عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنے گا، اسی لیے عدالت میں اسے لے جانا ان کا ترجیحی راستہ نہیں۔تاہم حزبِ اختلاف کے رہنما لوتھیا کیانگ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو عدالت میں نہ لے جانے سے ایسا لگتا ہے کہ حکومت اس بات سے پریشان ہے کہ وزیراعظم کے بہن بھائی کیا کچھ کہہ سکتے ہیں۔وزیراعظم اور ان کے بہن بھائی کے درمیان اختلاف اس سوال پر ہے کہ کیا انجہانی صدر لی کوان یو اپنے مکان 38 اوکسلی روڈ کو مسمار کرنا چاہتے تھے یا نہیں۔ وزیراعظم کی بہن اور بھائی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اس مکان کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے بچانا چاہتے ہیں۔تاہم وزیراعظم نے پارلیمان میں اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ’اگر 13 سال تک آپ کا وزیراعظم رہنے کے بعد بھی مجھے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ایک مکان کو بچانے کی ضرورت ہے تو اس کا مطلب تو یہ ہے کہ میری حالت بہت بری ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…