منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک میں ایک لڑکی کو زندہ زمین میں گاڑدیا گیا مگر پھر جب کئی گھنٹوں بعد جب اس کی قبر کھودی گئی تو کیا ہوا ؟ 

datetime 5  جولائی  2017 |

بغداد(این این آئی)عراقی کردستان میں غیرت کے نام پر زندہ گاڑی گئی لڑکی بچ نکلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کے خود مختار شمالی علاقے کردستان میں بھورے رنگ کے ایک پک اپ ٹرک میں پانچ افراد ایک عورت اور چار مردسوار تھے اور وہ کسی انجانی منزل کی جانب رواں دواں تھے۔

وہ سفر کرتے جب ایک چیک پوائنٹ پر پہنچے تو ان میں سے سب بوڑھے شخص نے عورت کی ران پر پستول تان لیا اور اس کو خاموش رہنے کا حکم دیا۔کوئی ایک گھنٹے کے سفر کے بعد وہ پہاڑوں کے درمیان ایک ویران جگہ پر تھے۔وہاں انھوں نے اس عورت کو لاٹھیوں سے مارا پیٹا اور پھر کوئی ایک میل تک پیدل چلایا اور وہ اس کو ایک باغ میں لے گئے۔اس دوران میں وہ عورت ان سے زندگی کی بھیک مانگتی رہی تھی۔اس نے اپنے بھائی کو اللہ کے واسطے دیے اور اس سے کہا کہ وہ اس کو جان سے نہ مارے۔اس عورت نے صرف لاوا کے نام سے اپنی شناخت کرائی اور بتایا کہ وہ اس رات اپنے بڑے بھائی سے اللہ کے نام پر معاف کرنے کا کہتی رہی تھی۔لیکن اس کی تمام اپیلیں مسترد کردی گئیں۔اس کے دو بھائیوں نے ایک گڑھا کھودا اور اس کو وہاں زبردستی گرا دیا گیا۔اس کے ہاتھ کمر کے پیچھے باندھ دیے گئے اور پھر اس کے چہرے تک مٹی ڈال دی گئی۔یوں اس رات اس کے بھائیوں نے اس کو زندہ درگور کردیا۔ اس کے بہنوئی نے ،جوایک معزز وکیل ہیں،اس کے بھائیوں کو اس کے قتل کی سازش کی کھسر پھسر کرتے ہوئے سن لیا تھا۔

وہ اس کے والد اور اپنے خسر کو لاوا کی قبر کی جگہ بتانے پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہوگئے اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر کئی گھنٹوں سے زمین میں گڑی ہوئی لڑکی کو زندہ بچا لیا

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…