جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خلیجی ملک میں دوسری شادی کیلئے شوہر کو پہلی بیوی سے اجازت لینے کے موضوع نے تنازع کھڑا کر دیا

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (آئی این پی )کویتی پارلیمنٹ میں شہریوں کی ذاتی حیثیت سے متعلق قانون کی بعض شقوں میں ترمیم سے متعلق تجویز کے بعد دوسری شادی کے لیے شوہر کو پہلی بیوی سے اجازت لینے کے موضوع نے ملک میں تنازع کھڑا کر دیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رکن پارلیمنٹ عمر الطبطبائی نے اس سلسلے میں قانون نمبر 51 مجریہ 1984 کی بعض شقوں میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے تحت ایک سے زیادہ شادی کی صورت میں متعلقہ ادارے کی جانب سے پہلی بیوی کو آگاہ کیا جائے گا کہ اس کا شوہر دوسری شادی کا خواہش مند ہے۔تاہم شرعی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا “شریعت کے خلاف” امر ہے۔ ماہرین کے نزدیک اس حوالے سے فقط پہلی بیوی کو آگاہ کرنے کی سفارش کی جا سکتی ہے۔کویتی وزارت اوقاف میں فتوے کے شعبے کے رکن ڈاکٹر احمد الحجی الکردی کا کہنا ہے کہ پہلی بیوی کا اپنے شوہر کی دوسری بیوی پر آمادہ ہونا کوئی شرط نہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ دوسری شادی مرد کا حق ہے۔ کردی کے مطابق شوہر کا اپنی پہلی بیوی کو دوسری شادی کے ارادے سے مطلع کرنا محض ایک پسندیدہ عمل ہو سکتا ہے تاہم شرعی لحاظ سے اس عمل کو نہ روکا جانا چاہیے اور نہ ہی اس کو لازم کرنا چاہیے۔دوسری جانب اوقاف اور اسلامی امور کی وزارت کے ایک ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ الشریکہ کا کہنا ہے کہ شوہر کی طرف سے پہلی بیوی کو اپنی دوسری شادی کے ارادے سے مطلع کرنے سے سماجی پہلو سے بہت سے مسائل پر روک لگا سکتا ہے۔

الشریکہ کے مطابق دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی آمادگی سے متعلق کسی بھی قسم کی شرط “شریعت کے خلاف” ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ شرعی لحاظ سے دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی آمادگی مطلوب نہیں ہوتی کیوں کہ یہ مرد کا حق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…