اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پانامہ کیس پر بننے والی جے آئی ٹی میں پیشگی سے قبل وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال سمیت حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق مشاورت کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی جانے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں پیشگی سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وزیر اعظم محمد نواز
شریف سے ملاقائی ہوئی ۔ جس میں حدیبیہ پیپر ملز اور پیشگی پر پوچھے جانے والے سوالات پر مشاورت کی گئی واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جنرل(ر) پرویز مشرف کے دورہ حکومت 2000ء میں حدیبیہ پیپر ملز کی ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے ایک اعترافی بیان جمع کرایا تھا جس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کے لئے کی گئی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں یاد رہے کہ جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کے اعترافی بیان کو بھی پانامہ تحقیقات میں شامل کر رکھا ہے ۔ واضح رہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم جے آئی ٹی نے وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکوبھی آج طلب کر رکھا ہے میڈیارپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی نے اسحاق ڈارکی طلبی کا سمن جاری کردیاہے ،اسحاق ڈارآج سہ پہر 3بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے طلب کیاگیاہے ۔