اسلام آباد(آن لائن) پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم جے آئی ٹی نے وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکوبھی آج طلب کرلیا ہے جبکہ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نوازبھی آج ہی پیش ہوں گے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی نے اسحاق ڈارکی طلبی کا سمن جاری کردیاہے ،اسحاق ڈارکوآج سہ پہر 3بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے طلب کیاگیاہے ،اسحاق ڈارسے چوہدری شوگرملز اوران کے
اعترافی بیان سے متعلق سوالات پوچھے جانے کاامکان ہے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نوازکی بھی آج جے آئی ٹی میں پیشی ہے ۔وضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 3دن پہلے پیش گوئی کی تھی کہ جے آئی ٹی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کر سکتی ہے۔
ملک بھر کی مزید اہم خبریں پڑھیں
آرمی چیف سے امریکی سینیٹرزکے وفدکی ملاقات ، پاک امریکہ تعلقات ،افغانستان سمیت خطے کی سیکورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال
اسلام آباد(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی سینیٹرزکے وفدکی ملاقات ،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات ،افغانستان سمیت خطے کی سیکورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق امریکی سینیٹرزکے وفدنے اتوارکی شب آرمی چیف سے ملاقات کی ،جس میں پاک امریکہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امورسمیت افغانستان اورخطے کی سیکورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔آرمی چیف نے اس موقع پرکہاکہ پاکستان نے مشکلات کے باوجودخطے میں امن واستحکام کیلئے بھرپورکرداراداکیا۔پاکستان علاقائی سلامتی کیلئے اپناکردارجاری رکھے گا،امریکی سینیٹرکے وفدنے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کاکردارلائحق تحسین ہے ،پاکستان اورافغانستان کے درمیان سیکورٹی تعاون بہت ضروری ہے ،امریکی وفدکوخطے اورافغانستان کی سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف نے دورہ کرنے پرامریکی وفدکاشکریہ اداکیا ۔
لاہور، آتشزدگی کے باعث ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ
لاہور ( آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے باعث ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ، بتایا گیا ہے کہ شیرا کوٹ کے علاقے میں ابوبکرکے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزار روپے مالیت کا سامان جل گیا ، غازی آباد کے علاقے میں شکیل کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا دریں اثناء شاہدرہ کے علاقے میں عمر کے گھر میں یو پی ایس میں آگ لگنے سے ہزاروں مالیت کا سامان جل گیا تمام جگہوں پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔