بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی اسمبلیاں تحلیل ،شہبازشریف اورچوہدری نثار دوڑ سے باہر، اہم لیگی رہنما نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے ‘ اگلے 6 ہفتوں میں سیاسی منظر نامے پر بڑا فیصلہ آنے والا ہے ۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی ممکنہ نااہلی پر اسحاق ڈار ‘ شہباز شریف یا چوہدری نثار میں سے کوئی بھی وزیر اعظم نہیں بنے گا۔ 2018ء میں الیکشن پر نظر رکھنی چھوڑ دی جائے بلکہ 2017ء ہی الیکشن کا سال ہے۔ سیاسی سیٹ اپ میں اس سال تبدیلی آئے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف

میں شمولیت کی دعوت پر فیصلہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد کروں گا۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سیاسی معاملات پر مشاورت کرنا چھوڑ دی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف اپنی ممکنہ نااہلی پر ان تینوں میں سے کسی کو بھی وزیر اعظم نامزد نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 55,56 سے آئندہ الیکشن میں وہ خود امیدوار ہوں گے۔ جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آئندہ الیکشن میں راولپنڈی کے حلقہ این اے 54 سے میدان میں اتریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…