اوکاڑہ/ دبئی (آئی این پی )آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف نے کشمیریوں سے محبت نہیں بلکہ دشمنی لی ہے آج یہ لوگ محب وطن بن رہے ہیں کارگل پر کیا ہوا؟اگر افواج اپنا کردار ادا نا کرتی تو دہشت گرد وں کا پاکستان پر قبضہ ہو جاتا بہادر افواج نے اِنکوناکوں چنے چبوائے اِن کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو کھو کھلا کر دیا ہے ریلوئے کو صیح سمت پراور میڈیا میرے دور میںآ زاد ہو ا یہ لوگ ملک کے آئین سے بلا تر ہو رہے ہیں
عوام کی خون پسینے کی کما ئی کو چوس اپنے بینکوں میں جمع کر کے عوام سے جھوٹ بو ل رہے ہیں اِ خیالات کااِظہار انہوں نے اوکاڑہ میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی اِجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کر تے ہو ئے کیا اِس مو قع پر مرکزی رہنماء رائے شیر علی کھرل ،سید سجاد علی شاہ کا ظمی، امجد پاشا، کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد مو جود تھی اِنہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی پورے ملک ہر سطح سے الیکش لڑئے گی اور اِن ملک دشمن عناصر کے خلاف اپنا کردار ادا کر یگی ۔