اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

ترکی کے فضائی حملوں کو روکنے کیلئے امریکہ کا انتہائی اقدام، ترکی کی سرحدوں پر امریکی فوجی پہنچ گئے

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) امریکہ شام کے ساتھ ترک سرحد پر کچھ فورسز تعینات کر چکاہے تاکہ کرد مورچوں پر ترک فضائی حملوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔امریکی عہدے داروں نے کہاہے کہ شام میں ترک سرحد پر اپنی فورسزتعینات کردی ہیں،شا م میں اگلا ہدف وادی فرات کا مرکز،روس کے ساتھ ملکر متبادل راستہ تلاش کرنا ہوگا، امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیمو کریٹک فورسز نے داعش کے مضبوط گڑھ رقہ کو

مکمل طور پر محاصرے میں لے لیا ہے ۔امریکی ٹی وی سے بات چیت میں داعش سے نبرد آزما امریکی قیادت کی فورسز کے ایک ترجمان کرنل ریان ڈلون نے کہا کہ رقہ پر دوبارہ قبضہ کرنے کے بعد فورسز دوسرے علاقوں میں داعش سے لڑائی جاری رکھیں گی اور شام حکومت کی فورسز کی موجودگی اس صورت حال کو پیچیدہ بناتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں وادی فرات کے مرکز کی جانب جانا پڑے تو وہاں حکومتی فورسز موجود ہیں تو پھر یا تو ہمیں کوئی مختلف راستہ اختیار کرنا پڑے گا یا تصادم سے بچنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کوئی متبادل تلاش کرنا ہو گا۔ایک اور مسئلہ ترکی ہے۔ انقرہ عسکریت پسندوں سے لڑنے والی کرد ملیشیاں کے لیے امریکی حمایت کا ا س اندیشے کے تحت سخت مخالف ہے کہ وہ آزاد کرستان کی تشکیل کے لیے ترک کردوں کے ساتھ شامل ہو جائیں گی ۔ امریکہ شام کے ساتھ ترک سرحد پر کچھ فورسز تعینات کر چکاہے تاکہ کرد مورچوں پر ترک فضائی حملوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…