بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمودقریشی نے میری رہائی میں تعاون سے کیوں انکار کیا؟ریمنڈ ڈیوس نے حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ریمنڈ ڈیوس نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اسے سفارتی استثنیٰ دینے سے انکار کردیا تھا۔ اپنی کتاب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری ، شاہ محمود قریشی کو دوست قرار دیتے تھے تاہم میری رہائی کیلئے شاہ محمود قریشی نے دوستوں جیسا برتاؤ نہیں کیا بلکہ اس کے برخلاف میری رہائی کے

خلاف ڈٹ گئے تھے۔ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں لکھا کہ شاہ محمود قریشی نے اس قانونی نکتے پر ڈٹ گئے کہ میں قونصل خانے کا ملازم تھا سفارت خانے کا نہیں اس لیے مجھے مکمل سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ ویانا کنونشن پڑھنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ امریکی سفارت خانے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔امریکہ کے پاکستان سے تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط سے ایک دن قبل شاہ محمود قریشی امریکا گئے تھے تاکہ پاکستانی وزارت خارجہ کے تحفظات سے آگاہ کرسکیں ٗ امریکی وزیر خارجہ کے شاہ محمود قریشی سے قریبی پیشہ ورانہ تعلقات تھے۔جان کیری شاہ محمود قریشی کو دوست قرار دیتے تھے اور ان کے بیٹے کو امریکی سینیٹ میں انٹرن شپ بھی دلائی تھی مگر فروری دوہزار گیارہ میں جب جان کیری میری رہائی کے لیے ڈیل کرنے پاکستان آئے تو شاہ محمود قریشی نے دوستوں جیسا برتاؤنہیں کیا۔انھوں نے وفاقی حکومت کی خواہش تسلیم کرکے مجھے سفارتی استثنیٰ دینے کے بجائے وزرات سے استعفیٰ دے دیا اور اپنے موقف پر جمے رہے۔صدر زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کو آمادہ کرنے کی بہت کوشش کی کہ وہ اپنا سخت موقف بدل لیں مگر شاہ محمود قریشی نہ مانے اور اگلے دن پریس کانفرنس میں صاف کہہ دیا کہ وہ اپنے موقف سے ذرا بھی نہیں ہلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…