جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

پاک افغان سرحد برمل میں امریکی ڈرون حملہ،پانچ دہشتگرد ہلاک

datetime 2  جولائی  2017 |

برمل (این این آئی) پاک افغان سرحد برمل میں امریکا نے ڈرون حملہ کیا ہے۔ حملے میں پانچ مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاک افغان سرحد کے اس پار پکتیا کے علاقے میں کئے جانے والے امریکی ڈرون حملے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر میزائل بھی داغے گئے۔ ڈرون حملے میں پانچ مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پانچوں دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ مزید

تفتیش جاری ہیں۔واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے ایک اہم کمانڈرکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاگیا تھا ، سیکیورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع داشت آرچی میں طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر سمیت 8 جنگجو ہلاک ہو ئے۔ مقامی سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی کہ ڈرون حملہ افغانستان میں موجود غیرملکی فورسز کی جانب سے کیا گیا۔صوبائی سیکیورٹی چیف عبدالحافظ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے میں داعش کے 10جنگجوبھی ہلاک ہوئے ۔ان کا کہنا تھاکہ ہلاک ہونے والوں میں جاؤزجان صوبے میں دہشت گرد گروپ کا مرکزی کمانڈر ملا عبدالحد عرف حزب اللہ بھی شامل ہے جبکہ دوسرے داعشی رہنماؤں کی شناخت کمانڈرمحب اللہ ،کمانڈر محبوب اللہ ،کمانڈر صدرالدین اور کمانڈر فیض ملنگ کے نام سے ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…