جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نرگس فخری کے ساتھ بھرے مجمعے میں ایسا کیا ہو گیا کہ اداکارہ شرم سے پانی پانی ہو گئیں

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی) نرگس فخری کو کترینہ کیف سے مشابہت کے باعث شرمندگی کا سامنا ، حال ہی میں مداح کی جانب سے کترینہ کہہ کر بلانے پر ایک بار پھر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس فخری بھارت میں اپنی اداکاری کے باعث کم لیکن بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف سے مشابہت کے باعث زیادہ مشہور ہیں جس کے باعث اکثر انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

حال ہی میں انہوں نے ٹویٹر پر ایک دلچسپ قصہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایک شخص نے انہیں کترینہ کیف سمجھ کرایک سیلفی لینے کی درخواست کی، اجنبی شخص کی اس بات پر پہلے تو نرگس حیران رہ گئیں بعد ازاں انہوں نے شرمندہ لہجے میں اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں کترینہ نہیں ہوں لیکن وہ شخص ڈٹا رہا اور کہا اگر آپ کترینہ نہیں ہیں تو کوئی بات نہیں میں پھر بھی آپ کے ساتھ تصویر کھینچوانا چاہوں گا کیونکہ آپ بہت خوبصورت ہیں اور کترینہ سے بہت زیادہ ملتی ہیں۔ اس نے نرگس کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بران بال، بران آنکھیں، گوری رنگت اور لمبا قد سب کچھ کترینہ کیف جیسا ہے اس لیے کوئی بھی دھوکا کھا سکتا ہے تاہم اس وقت تو نرگس نے کچھ نہیں کہا اور چپ چاپ چلی گئیں بعد میں انہوں نے ٹویٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا یہ بہت عجیب ہے کہ کوئی شخص آپ کے منع کرنے کے باوجود آپ کے ساتھ تصویر کھینچوانا چاہتا ہو، یہ انسان بھی نا۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…