میر پور (نیوزڈیسک)پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر میرپور کے حلقہ ایل اے۔3 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ 68ہزار 8سو 15ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس منیر چوہدری کے مطابق پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ووٹنگ کے لیے 115پولنگ اسٹیشن اور 195پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔80پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی میرپور ڈاکٹر خالد چوہان کے مطابق سیکیورٹی کیلئے رینجرز کے 450 جبکہ 3ہزار 5سو 85پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق پولنگ کے موقع پر حلقہ میں غیر متعلقہ افراد کی مداخلت پر پابندی عائد کر دی گئی۔قانون ساز اسمبلی کے لیے میرپور میں مجموعی طور پر 8امیدوار میدان میں ہیں، لیکن تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود اور پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اشرف کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔واضح ر ہے مسلم لیگ (ن) اپنا امیدوار ارشد غازی پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار کروا چکی ہے۔یہ نشست بیرسٹر سلطان محمود کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔
آزاد کشمیر:ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی، پی پی کا مقابلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































