واشنگٹن ( آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اسلام اور میڈیا کے خلاف بول پڑے ، کہتے ہیں مذہبی آزادی کو دہشتگردی خصوصاً اسلامی انتہا پسندی سے خطرہ ہے۔ میڈیا پر برستے ہوئے امریکی صدر نے کہا جعلی میڈیا انہیں خاموش کرنا چاہتا ہے۔دارالحکومت واشنگٹن کے کینیڈی سنٹر میں سابق فوجیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسلام اور میڈیا کے خلاف بول پڑے پڑے۔ اپنے خطاب
میں انہوں نے کہا دنیا کو سب سے زیادہ خطرہ دہشت گردی سے ہے ، اسلامی انتہا پسندی سب سے بڑا خطرہ ہے۔ میڈیا کے خلاف بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر اسے جعلی میڈیا قرار دے دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا میڈیا کے پراپیگنڈا کے باوجود آج وائٹ ہاؤس میں ہوں۔ انہوں نے کہا آزادی رائے اور آزادی اظہار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔