اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

شدید بارشوں کی پیش گوئی ،پاک فوج کوہائی الرٹ کردیاگیا

datetime 1  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی) شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر فوج سمیت 7 محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ محکمے ممکنہ سیلابی صورت حال میں فوری حرکت میں آئیں گے ۔ ٹی ایم اے عمارت میں جدید فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جبکہ 5 فلٹر رسپانس یونٹ بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔ فیلڈ کنٹرول روم میں تمام محکموں کے

ملازمین 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ ہائی الرٹ کے پیش نظر نالہ لئی کا فضائی جائزہ بھی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر فوج سمیت 7 محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122‘ ٹی ایم اے ‘ ضلعی انتظامیہ ‘ محکمہ موسمیات ‘ سول ڈیفنس بھی چوکس ۔ پاک فوج سمیت 7 محکمے ممکنہ سیلابی صورتحال میں فوری حرکت میں آئیں گے۔ ہائی الرٹ کے پیش نظر فوج اور واسا افسران نے نالہ لئی کا فضائی جائزہ مکمل کر لی اہے۔ 5 فیلڈ رسپانس یونٹ بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔ ٹی ایم اے عمارت میں جدید فلڈ کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم میں تمام محکموں کے ملازمین 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ ترجمان واسا کے مطابق 46 یونین کونسلوں میں پانی کی نکاسی کا بندوبست مکمل ہو چکاہے۔ سیلابی صورتحال میں 28 ڈی واٹرنگ مشینیں اور 22 واٹر باؤزر استعمال کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…