منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ہندو پنڈتوں نے شادی پر ایک سال کی پابندی لگا دی

datetime 29  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (نیوز ڈیسک) ہندو معاشرے میں ہر بات پر پنڈتوں سے فال نکلوائی جاتی ہے اور ان فالوں کو ماننے والوں کی کمی نہیں۔ انہیں لوگوں کو پنڈتوں اور علم نجوم کے ماہرین نے یہ افسوسناک خبر سنا دی ہے کہ تقریباً اگلا ایک سال شادی کیلئے منحوس ہے اور اس عرصہ میں شادی کرنے والے جوڑے لڑائی جھگڑوں اور پریشانیوں کی زد میں رہیں گے۔ اکھیل گجرات آسٹرولوجیکل سوسائٹی کے صدر مہندرا پانڈیا کا کہنا ہے کہ 14 فروری کو ایک خصوصی میٹنگ کی گئی جس میں 300 سے زائد ماہرین نجوم نے شرکت کی۔ پنڈتوں اور ستارہ شناسوں نے اپنے حساب کتاب کے بعد اعلان کر دیا ہے کہ سیارہ مشتری جولائی 2015ءسے لے کر اگست 2016ءتک منحوس مدار میں ہے لہٰذا اس عرصے کے دوران شادی سے گریز کیا جائے۔ ہندو پنڈتوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی صبر نہ کر پائے تو بہتر ہے کہ ایک مخصوص رسم کے بعد سال 2016ءکے دوران 14 اپریل اور 15 مئی کے دوران شادی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…