اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

’’قطر، سعودی عرب کشیدگی‘‘ عرب شہریوں نے دونوں ممالک کے ساتھ وابستگی کے اظہار کیلئے اپنے بچوں کے ساتھ کیا کام شروع کر دیا؟

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر سعودیہ کشیدگی روز بروز شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور اب اس کا اثر عرب ممالک میں رہنے والے شہریوں پر بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ عرب شہری ان دنوں قطر اور سعودی عرب کے ساتھ اپنی نظریاتی وابستگی اور ہمدردی کے طور پر اپنے بچوں کے نام تک اپنی پسند کے ملک کے نام پر رکھنا شروع ہو گئے ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کویت کے ایک شہری نے اپنی بیٹی کا نام ’’قطر‘‘رکھ کر اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس کے جواب میں ایک سعودی شہری

نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر روایتی سعودی لباس زیب تن کئے اور ہاتھ میں سعودی عرب کا قومی پرچم تھامے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں احمد العنیزی بتا رہا ہے کہ اسے اللہ نے ایک بیٹی سے نوازا ہے جو کہ اس کی پہلی اولاد ہے اور اس نے سعودی عرب کی محبت میں اپنی بیٹی کا نام ’’السعودیہ‘‘رکھ دیا ہے۔احمد العنیزی کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی ’’سعودی نے اپنی بیٹی کا نام سعودیہ رکھ دیا‘‘ہیش ٹیگ بن گیا ہے اور اسے اب تک ٹویٹر پر 65ہزار سے زائد افراد نے شیئر اور پسند کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…