اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ملک ریاض کو وزیر اعظم بنادیا جائے وہ یہ کام زیادہ اچھا کرسکتے ہیں، عمران خان

datetime 28  مارچ‬‮  2015 |

مردان: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی سوچ میں فرق ہے اس لئے وزیر اعظم نواز شریف کو نیا خیبر پختونخوا نظر نہیں آتا۔

مردان میں تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف ملک سے اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے، وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں نیا خیبر پختونخوا نظر نہیں آیا، ان کے نئے خیبر پختونخوا کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات دینے کے بجائے 50 ارب روپے کی سڑک بنائی جائے اور اس سے انہیں کمیشن ملے، اگر حکومت کا مطلب سڑک اور پل بنانا ہے تو پھر ملک ریاض کو وزیر اعظم بنادیا جائے وہ یہ کام زیادہ اچھا کرسکتے ہیں، قوم سڑکوں سے نہیں بنتی بلکہ اس وقت بنتی ہے جب لوگوں کو انصاف ملتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) 6 ،6 مرتبہ سندھ اور پنجاب اور 3،3 مرتبہ وفاق میں حکومت کرچکے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے، تحریک انصاف پہلی مرتبہ برسر اقتدار آئی ہے اس لئے جس طرح وہ چاہتے تھے اتنی تیزی سے صوبے میں تبدیلی نظر نہیں آرہی لیکن خیبر پختونخوا بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…