جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

یمن میں محصور پاکستانی بیٹیوں صدر پاکستان سے دل دہلا دینے والی اپیل کر دی

datetime 28  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن میں محصور پاکستانی بیٹی نے صدر پاکستان سے درد نا ک اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہاں ان کی عزتوں کو خطرہ ہے آپ ہمیں یہا ں سے نکالنے کیلئے اقدامات کریں۔تفصیلات کے مطابق یمن میں محصور لڑکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ اس وقت ان کے ساتھ بہت سے لوگ محصور ہیں ان میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں لیکن انہیں سفارت خانے کی جانب سے د و آپشن دی گئی ہے کہ وہ زمینی راستے کے ذریعے حدیدہ باہر نکل جائیں لیکن وہ یہاں پر آدھا کلومیٹر بھی نہیں چل سکتیں ہر طرف حوثی موجود ہیں اور مسلسل بمباری ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انہیں یہاں کھانے پینے سے زیادہ عزتوں کا خطرہ ہے ،انہوں نے صدر پاکستان سے سوال کیا کہ اگر ان کی جگہ آپ کی بیٹی یا بیوی ہوتی توآپ کیا اقدامات کرتے ،ہم بھی آپ کی بیٹیاں ہیں اس لیے ہماری مدد کی جائے ،ہمیں یہاں سے نکالا جائے اس سے پہلے کے تمام تر اقدامات معطل ہو جائیں ،ہمیں یہاں سے نکالنے کیلئے اقدمات کیے جائیں ۔
انہوں نے کہاکہ ان کے پاس یہاں سے نکلنے کیلئے صرف دوراستے ہیں ایک سمندی راستہ اور دوسرا ہوائی راستہ ہے اس کے علاوہ زمینی راستہ محفوظ نہیں ہے ہرطرف بمباری ہو رہی ہے اور باہر حوثی موجود ہیں اس لیے زمینی راستہ کے ذریعے آدھا کلومیٹر بھی سفر نہیں کرسکتیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…