بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

جب شاہ رخ خان سے ملی تو ہیلو کہا ٗ انہوں نے آگے سے مجھے سلام کیا ٗ ماہرہ خان

datetime 29  جون‬‮  2017 |

لاہور (این این آئی)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہاہے کہ جب میں شارخ خان سے ملی تو باہر کھڑے تھے میں نے سوچا کہ انہیں ’ہیلو ‘کہوں گی اور یہی بہترہے او رجب میں ان کے پاس گئی اور انہیں ہیلو کہا تو انہوں نے آگے سے مجھے سلام کیا ۔ایک انٹرویو میں کے دور ان ماہر ہ خان نے بتایا کہ شارخ خان سے میری ملاقات اس وقت ہوئی جب میں کہانی سننے کیلئے گئی تاہم انہو ں نے میرا آڈیشن بھی دیکھا تھا تو انہیں پسند آیا

تھا میں رٹا لگارہی تھی کہ پہلی ملاقات میں شارخ خان کو کس طرح مخاطب کیا جائے سلام کیا جائے یا پھر ہیلو کہا جائے ٗمیں نے فیصلہ کیا میں انہیں ہیلو کہوں گی اور جب میں نے انہیں ہیلو کہا تو انہوں نے آگے سے اسلام علیکم کہا ٗمیں نے سوچا کہ میں پہلے سلام کیوں نہیں کیا اس کے بعد میں ہر صبح شارخ خان کو سلام ہی کرتی تھی ۔انہوں نے کہاکہ میری زندگی کی جدوجہد بظاہر کسی کو نظر نہیں آتی لیکن میں ان تمام کوششوں کو ایک چارٹ پر بنا سکتی ہوں کیونکہ میں 16سال کی عمر میں لا س اینجلس میں منتقل ہوئی ،جہاں میں دو نوکریاں کرتی تھی اور اپنے بھائی کو پالتی تھی اور اس کی تعلیم کا خر چ اٹھاتی تھی ،جب میں رات کو فارمیسی کا شٹر بند کر رہی ہوتی تھی یا پھر کوئی اور کام کر کے جا رہی ہوتی تھی تو میں اللہ سے دعا مانگتی تھی،میں اپنے آپ کو بڑی سکرین پر دیکھتی تھی ٗہر وقت میرے ذہن میں میں ڈانس کر رہی ہوتی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…