پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

قصوروار کون ہے؟

datetime 24  جون‬‮  2017 |

ایک قاضی نے اپنے شاگردوں کا امتحان لینے کے لئے ان کے سامنے ایک مقدمہ رکھا اور ان کو اپنی رائے لکھنے کو کہا۔ ایک شخص کے گھر مہمان آئے۔ اس نے ان کی خاطر مدارات کی۔ اپنے ملازم کو دودھ لینے بھیجا تاکہ مہمانوں کے لیے کھیر بنائی جائے۔ ملازم دودھ کا برتن سر پر رکھے آرہا تھا کہ اوپر سے ایک چیل گذری جس کے پنجوں میں سانپ تھا۔ سانپ کے منہ سے زہر کے قطرے نکلےجو دودھ میں جاگرے۔

مہمانوں نے کھیر کھائی تو سب ہلاک ہوگئے۔ اب اس کا قصوروار کون ہے۔ پہلے شاگرد نے لکھا کہ یہ غلطی ملازم کی ہے اسے برتن ڈھانپنا چاہیے تھا۔ لہذا مہمانوں کا قتل اس کے ذمہ ہے اسے سزا دی جائے گی۔ قاضی نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ملازم کو برتن ڈھانپنا چاہیے تھا۔ لیکن یہ اتنا بڑا قصور نہیں کہ اسے موت کی سزا دی جائے۔ دوسرے شاگرد نے لکھا اصل جرم گھر کے مالک کا ہے اسے پہلے خود کھیر چکھنی چاہیے تھی۔ پھر مہمانوں کو پیش کرنی چاہیے تھی۔ قاضی نے یہ جواز بھی مسترد کر دیا۔ تیسرے نے لکھا یہ ایک اتفاقی واقعہ ہے۔ مہمانوں کی تقدیر میں مرنا لکھا تھا۔ اس میں کسی کو سزا وار قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ قاضی نے کہا کہ یہ کسی جج کی اپروچ نہیں ہونی چاہیے۔ جج اگر مقدمات تقدیر پر ڈال دے گا تو انصاف کون کرے گا۔ چوتھے نے کہا کہ سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ یہ سارا منظر دیکھا کس نے؟ کس نے چیل کے پنجوں میں سانپ دیکھا؟ کس نے سانپ کے منہ سے زہر نکلتا دیکھا؟ اگر اس منظر کا گواہ ملازم ہے تو وہ مجرم ہے۔ اگر گواہ مالک ہے تو وہ مجرم ہے۔ اور اگر کوئی گواہ نہیں تو جس نے یہ کہانی گھڑی ہے وہ قاتل ہے۔ قاضی نے اپنے چوتھے شاگرد کو شاباش دی اور صرف اسے منصب قضا کا اہل قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…