پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں، ایمان افروز تحریر

datetime 24  جون‬‮  2017 |

بہت سوچنے والی باتیں۔دیکھیں کہیں ھم تو ان میں تو شامل نہیں۔ محسوس اور نامحسوس ہونے والی سزائیں۔ کسی طالب علم نے اپنے استاد سے کہا :”ہم کتنے گناہ کرتے ہیں نااور اللہ ہمیں سزا نہیں دیتا” استاد محترم نے فوراً جواب دیا : یہ بھی سزا ہے کہ اللہ ہمیں سزائیں دیتا ہےاور ہمیں محسوس نہیں ہوتا” تمہارے دل کی سختی اور آنسو کا خشک ہوجانا کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟

نیک صالح اعمال کے طرف قدم بڑھانے میں کاہلی کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟ تمہیں قرآن کریم کے تلاوت چهوڑے جو ہفتے اور مہینے بیت جاتے ہیں کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟ کتنی بار یہ آیت تمهاری نظروں سے گزرنے کے بعد بهی تم انجان بنے رہتے ہو؟ “اگر یہ قرآن ہم کسی پہاڑ پر نازل فرماتےتو وہ اللہ کے خوف سے ریزہ ریزہ ہوجاتا” کتنی طویل راتیں تمہارے زندگی میں گزرتی رہیں لیکن قیام اللیل کی نوافل سے محروم رہنا کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟ کتنے خیر وبرکت کے مواقع تمہاری زندگی میں آئے {رمضان ،، عید ،، ذوالحجہ} تمہاری غفلت اور گناہوں کی دلدل میں غرق رہنا کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں؟ زندگی میں تعلیم وتفسیر قرآن سیکھنے کے بہترین مواقع آئے لیکن اسے نظرانداز کرکے تم دنیاوی لذتوں میں کهوئے رہے کیا یہ اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں؟ کیا اس سے بھی بڑی کوئی سزا ہوسکتی ہے ؟ نیک عمل تمہیں بوجھ جیسا کیوں محسوس ہوتا ہے؟ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہوئے زبان کیوں لڑکھڑانے لگتی ہے؟ اپنی شیطانی ونفسانی خواہشات کے سامنے تم کمزور کیوں پڑجاتےہو ؟ دنیاوی چکاچوند روشنیوں کو دیکھ کرتمہارا دل کیوں تڑپنے لگتا ہے ؟ کیا تم دنیا ، پیسے اور عزت وشہرت کے غرور میں مبتلا نہیں ہوئے؟
بهلا اس سے بڑھ کر کوئی سزا ہوسکتی ہے؟ اللہ نے تمہیں اپنی غلطیاں بهلا کر دوسروں کی عیب جوئی ، جهوٹی اور بہتان تراشی میں مصروف کردیا۔

آخرت بهلا کر تمہاری سب سے بڑی تمنا دنیا اور اسے حاصل کرنا بنادیا۔ کیا یہ بهی سزا کی ایک شکل نہیں ہے؟ تم نے کبهی اس آیت پر دهیان دیا : “اللہ تعالیٰ نے ان کے جانے کو پسند نہیں کیااسی لیے انہیں توفیق بهی نہیں عطا فرمائی اور یوں کہہ دیا گیا کے اپاہج لوگوں کے ساتھ تم بهی یہاں ہی بیٹھے رہو”(سورہ التوبۃ)۔

بیٹا ؛؛ اللہ سے ڈرو ..اللہ تعالٰی کے طرف سے سب سے چھوٹی سزا مال اولاد اور صحت میں ہوتی ہے یکن سب سے غیرمحسوس ہوتی ہے ۔ اسے صرف مومن ہی اپنے دل کے حال تبدیل ہونے پر پہچانتا ہے .. اللہ سے مغفرت اور عافیت طلب کرو …یا اللہ ہمیں اپنی رحمت سے معاف فرما۔۔۔آمین ثمہ آمین

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…