منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ملتان :جھنگ جانیوالی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ، چالیس مسافر زخمی

datetime 28  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملتان میں سخی سرور سے جھنگ جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں چالیس افراد زخمی ہوگئے ، چار افراد کو تشویشناک حالت میں نشتر منتقل کر دیا گیا۔ سخی سرور سے جھنگ جانیوالی زائرین کی بس کو ہیڈ محمد والا کے قریب حادثہ پیش آیا۔ بس تیز رفتاری کے باعث سڑک سے نیچے اتری تاہم سڑک کے کنارے پر زمین نرم ہونے کے باعث بس کے ٹائر دھنس گئے جس سے بس الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں چالیس افراد زخمی ہوگئے ، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، چھتیس افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جبکہ چار زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کیمطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تاہم دوسری جانب بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تھانہ مظفر گڑھ کی پولیس نے تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…