جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

داعش نے موصل میں تاریخی جامع مسجد النوری کو شہید کردیا

datetime 22  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد( آن لائن )عرا اقی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے شمالی شہر موصل کے مغربی حصے میں واقع تاریخی جامع مسجد النوری کو شہید کردیا ہے اور اس کے تاریخی اہمیت کے حامل مینار کو بھی دھماکوں سے اڑا دیا ہے۔وزارت دفاع کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے بدھ کی رات مسجد النوری کے ڈھانچے اور مینار کی بنیادوں پر بارود نصب کردیا تھا اور پھر دھماکوں سے مسجد کی عمارت کو مسمار

کردیا ہے۔عراقی فورسز مغربی موصل میں مسجد النوری پر قبضے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کررہی ہیں اور انھوں نے اسی ہفتے قدیم شہر میں داعش کے بچے کچھے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی لیکن داعش نے ان کے مسجد النوری کے نزدیک پہنچنے یا اس پر قبضے سے قبل ہی اس کو دھماکوں سے منہدم کردیا ہے۔داعش کا جون 2014ء سے اس تاریخی مسجد پر سیاہ پرچم لہرا رہا تھا اور اسی مسجد سے داعش کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی نے اپنی حکومت کا اعلان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق اس وقت بھی موصل کے اس حصے میں قریباً ایک لاکھ شہری موجود ہیں۔عراقی فورسز اور داعش کے درمیان گذشتہ سال اکتوبر سے موصل میں جاری لڑائی کے دوران میں شہر سے ساڑھے آٹھ لاکھ سے زیادہ عراقی بے گھر ہو گئے ہیں۔وہ موصل کے نواح میں قائم کیے گئے پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں یا ملک کے دوسرے علاقوں کی جانب چلے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…