پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

خواجہ معین الدّین چِشتی رحمتہ اللّہ علیہ کے ساتھ مدینہ منوّرہ میں پیش آنے والا واقعہ

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت خواجہ معین الدّین چِشتی اجمیری رحمتہ اللّہ علیہ کی عمر ۵۲ سال ہو گئی۔آپ رحمتہ اللّہ پہلے کعبہ شریف گئے پِھر وہاں سے آپ رحمتہ اللّہ علیہ نے مدینہ منوّرہ میں حاضری دی۔آستانہ نبوی میں مقیم ہو گئے۔ایک دن روضہ مُقدّس سے آواز آئی کہ:” معین الدّین کو بُلاؤ۔ ”خدام نے معین الدّین نام لے کر پُکارنا شروع کِیا تو کئی طرف سے لبّیک کی آواز سُنی۔

خدام نے عرض کی: ” کس معین الدّین کی طلبی ہے؟ یہاں اس نام کے بہت لوگ حاضر ہیں۔ ”پِھر آواز آئی: ” معین الدّین چِشتی ( رحمتہ اللّہ علیہ ) کو بُلاؤ۔ ”خدام آپ رحمتہ اللّہ علیہ کے پاس پہنچے تو ان کی عجیب حالت تھی۔جب خواجہ گریاں و نالاں درود و سلام پڑھتے ہوئے روضہ مُقدّسہ پہ حاضر ہوئے،آواز آئی: ” اے قُطب المشائخ اندر چلے آؤ۔ ”حضرت بے خود و مدہوش اندر گئے۔وہاں نبی کریم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کے دِیدارِ پُرانور سے مشرف ہوئے۔نبی کریم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ رحمتہ اللّہ علیہ کو مُخاطب کر کے اِرشاد فرمایا: ” اے معین الدّین ( رحمتہ اللّہ علیہ )! تم میرے دِین کے مطابق ( ہو ) لیکن تم کو فوراً ہندوستان جانا ہے۔وہاں اجمیر نام کا ایک شہر ہے۔جہاں میرے فرزندوں میں سے سیّد حُسین نام کے ایک شخص نے جہاد کِیا تھا اور اب وہ شہید ہو گئے ہیں اور وہ مقام پِھر کفار کے قبضہ میں آ گیا ہے۔تمہارے دم قدم سے وہاں اِسلام کا بول بالا ہو گا اور کافروں کو ذِلّت و شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔ ”پِھر نبی کریم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک انار خواجہ کے ہاتھ میں دیا اور فرمایا کہ اس میں دیکھو تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ تمہیں کس جگہ جانا ہے۔ ”آپ رحمتہ اللّہ علیہ نے انار سے دیکھا تو مشرق سے مغرب تک جو کچھ تھا سب ان کی نظروں کے سامنے آ گیا۔پِھر اسی میں سے اجمیر شہر اور اس کی پہاڑیاں نظر آنے لگیں۔آپ رحمتہ اللّہ علیہ وہاں سے چالیس مُریدوں کے ہمراہ اجمیر کے لیے روانہ ہوئے اُدھر اجمیر کے راجہ کو نجومیوں کے ذریعے آپ رحمتہ اللّہ علیہ کی تشریف آوری کی خبر مِل گئی۔جگہ جگہ احکام جاری کر دیے گئے کہ: ” اس قِسم کا درویش نظر آئے تو اسے فوراً قتل کر دیا جائے۔

”بحرحال دورانِ سفر آپ رحمتہ اللّہ علیہ پر کوئی قابو نہ پا سکا۔جسے اللّہ رکھے اسے کون چکّھے کے مصداق اللّہ تعالیٰ کی حفظ و امان میں چالیس ساتھیوں کے ہمراہ اجمیر شریف پہنچ گئے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…