بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ’’پراجیکٹ غازی ‘‘نے نمائش سے قبل دنیا میں تہلکہ مچادیا ۔۔کب ریلیز ہوگی؟  تاریخ سامنے آگئی

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم پروجیکٹ غازی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے دیکھ کر فلم کی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ایک منٹ 21 سیکنڈ کے نئے ٹریلر میں پروجیکٹ غازی میں میڈیکل سائنٹسٹ کا کردار ادا کرنے والی سائرہ شہروز 30 سیکنڈ تک اپنی کہانی بتاتی ہیں کہ وہ آج کل کیا کر رہی ہیں۔سائرہ شہروز جو اس فلم میں سارہ افتخار کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی،

وہ ٹریلر کے پہلے 30 سیکنڈز میں پروجیکٹ غازی سے متعلق میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ سمیت دیگر تحقیقات کا بتاتی ہیں، اور وہ پروجیکٹ غازی سے منسلک ایک اعلیٰ عہدیدار (طلعت حسین) سے اس سے متعلق معلومات لیتی ہیں۔ٹریلر میں ہمایوں سعید اور شہریار منور سمیت طلعت حسین اور دیگر اداکاروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔سارہ افتخار کی تحقیقات کی کہانی بتائے جانے کے پس منظر میں ایکشن اور لڑائی کے مناظر دیکھ کر فلم کی مکمل کہانی سمجھنا مشکل ہے۔خیال رہے کہ یہ پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ہے، جس کی کہانی ایک سپر ہیرو فوجی کے ارد گرد گھومتی ہے، اس فلم کی ہدایات نادر شاہ نے دی ہیں، فلم انڈسٹری کو اس فلم کی کامیابی کی امیدیں ہیں۔فلم کو آئندہ ماہ 14 جولائی تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…