اسلام آباد(نیوز ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل اداکارہ ایان علی کے والد گوجر خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر راولپنڈی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ہفتہ کے روز ماڈل اداکارہ ایان علی کے والد محمد حفیظ گاڑی پر جارہے تھے کہ گوجر خان میں جناح ہوٹل کے قریب نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق ماڈل اداکارہ ایان علی کے والد محمدحفیظ کو گولی کندھے پر لگی ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے اور محمد حفیظ حالت خطرے سے باہر ہے ۔