واشنگٹن(نیوزڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کل پاکستان کی معاشی اصلاح اور اس کی نشوونما کے لیے تین سالوں میں 6.64 ارب ڈالرز کی فراہمی کی منظوری دے دی۔اس منظوری سے تقریباً 54 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی ابتدائی ادائیگی یقینی ہوگئی ہے، جبکہ باقی رقم تین سال کے پروگرام کے دوران سہ ماہی جائزے کی تکمیل پر ادا کی جائے گی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ انتظامات توسیعی فنڈ کی سہولت پاکستان کے کوٹے کے 425 فیصد کے مساوی ہیاور پاکستان کی مجموعی ترقی کے فروغ کے لیے اقتصادی اصلاحات کی مدد کے ضمن میں ہے۔‘‘توسیع فنڈ کی منظوری دیتے ہوئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیوبورڈ نے یاد دلایا کہ ’’چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود پاکستان انسانی اور قدرتی وسائل سیمالامال ہونے اور اپنے جغرافیائی محلِ وقوع کی وجہ سے بے شمار صلاحیت رکھتا ہے۔‘‘
اس بورڈ نے حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کی توثیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معیشت کی ازسرِنو بحالی میں مدد دے گا، ادائیگیوں کے بحران میں توازن کی پیش بندی کرے گا، اور زرمبادلہ کے ذخائر کی تعمیرنو کرے گا۔اصلاحاتی پیکیج مالیاتی خسارے کو کم اور جامع ساختیاتی اصلاحات کے آغاز سے سرمایہ کاری اور ترقی کو فروغ دے گا۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے حکومت کو یاد دلایا کہ اس پروگرام پر عملدرآمد سے دیگرعطیہ دہندگان کو اپنے وسائل کو متحرک کرنے کے لیے راغب کرے گا۔تاہم آئی ایم کی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر اور قائم مقام سربراہ نعمت شفیق نے نشاندہی کی کہ پاکستان کو تاحال سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، مجموعی طور پر معیشت کمزور ہے اور بحران کے بڑھتے ہوئے خطرات برقرار ہیں، غیرمساوی نشوونما اور غیرمستحکم مالی حالت اور ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن کے تناظر میں حکومت کا ایک جامع اقتصادی پروگرام بروقت ہے اور اس کا خیرمقدم کیا جانا چاہیے۔
پاکستان کے لیے 6.64 ارب ڈالرز کا قرضہ منظور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
اسلام آباد ؛شاہین چوک پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید
-
صرف سرکاری ریٹ پر زمین کا معاوضہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ



















































