منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

یمن صورتحال پروفاق نے تمام مسلم ممالک اوراوآئی سی سے رابطے کاعندیہ دیدیا،ذرائع

datetime 28  مارچ‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کے اعلیٰ حلقوں میں یمن کی صورت حال پرانتہائی باریک بینی سے جائزہ اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ،وزیراعظم نوازشریف قریب ترین رفقا،وزارت خارجہ اور اہم حلقوں سے تفصیلی مشاورت کررہے ہیں۔وفاق کے باخبر ذرائع نییا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یمن کی صورت حال پر ائندہ کی حکمت عملی خصوصاً مسئلے کا پرامن اور بامقصد حل تلاش کرنے یا دیگرا پشن اختیارکیلئے تمام عالم اسلام کے ممالک اور اوائی سی سے سفارتی سطح پر رابطے کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے اوراس حوالے سے خصوصا تمام عرب ممالک کی حکومتوں سے بھی بتدریج رابطہ کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت میں اس بات کا عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر سعودی عرب کو کسی بھی صورت حال میں خطرات درپیش ہوئے تو پاکستان ہر لحاظ سے سعودی عرب کا ساتھ دے گا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کی صورت حال کو وزارت خارجہ لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…