اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حرب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے یمن کی جنگ میں شرکت کی تو یہ ہمیں جلا کر راکھ کر دے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور اس کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں لیکن پاکستان کو یمن کی جنگ میں شریک نہیں ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کی جنگ میں شرکت ہمیں جلا کر رکھ دے گی، یہ جنگ ہم سب کو تباہ کر دے گی، کسی کے گھر میں آگ لگائیں گے تو اپنے گھر میں ہی آگ لگ جائے گی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے لیکن پتہ نہیں ہم کیوں خاموش رہیں، اس جنگ میں پاکستان کا کردار کشیدگی کو کم کرنے والا ہونا چاہیئے اسی میں ہم سب کی بہتری ہے
یمن کی جنگ میں شرکت ہمیں جلا کر راکھ کر دے گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟راناسکندرحیات کا بڑا اعلان
-
شب معراج پر تعطیل کا اعلان
-
تربیتی پرواز کے دوران خوفناک حادثہ، ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ لاپتہ
-
تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں کو گرفتار کر لیا گیا
-
خود کشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کو ہوش آگیا،اصل حقائق سامنے آگئے
-
سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
-
پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے والے مجید چوہدری کون ہیں؟
-
پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے
-
ملک بھر میں سونا مزید سستا ہو گیا
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
-
گاڑی مالکان کے لیے بڑی سہولت،نادرا نے تصدیق کا عمل آسان بنا دیا
-
سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ
-
اسلام آباد ائیرپورٹ پر دبئی جانیوالے مرد اور خاتون کے پیٹ سے 560 گرام وزنی 82 ہیروئن بھرے کیپسولز بر...
-
حجاب و برقع پہننے والوں کی جیولرزشاپ میں داخلے پر پابندی















































