منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

قطر پر پابندیاں کب تک برقرار رہیں گی؟سعودی عرب نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 17  جون‬‮  2017 |

ریاض/لندن (آئی این پی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جب تک قطر اپنی موجودہ پالیسیاں تبدیل نہیں کرتا، سعودی عرب تب تک ان کے ساتھ روابط بحال نہیں کرے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی ‘‘ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویوو میں انھوں نے کہا کہ حالیہ اقدامات کا مقصد قطر کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ ایک سخت پیغام بھیجنا ہے کہ جب تک آپ کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں تب تک ہم آپ کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔

اگر آپ ہمارے ساتھ نارمل تعلقات چاہتے ہیں تو آپ کو ہمارے ساتھ نارمل رویہ رکھنا ہوگا۔واضح رہے کہ حال ہی میں چھ عرب ممالک سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا اور یمن نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات مقطع کردتے تھے۔ ان ممالک کا الزام ہے کہ قطر اخوان المسلمون کے علاوہ دولتِ اسلامیہ اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی حمایت کرتا ہے۔ قطر نے اس اقدام کو بلاجواز اور بلاوجہ قرار دیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں کہ کیا کوئی دس نقاتی مطالبات کی فہرست ہے جس میں قطر سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنا خبر رساں ادارہ الجزیرہ بند کر دے، سعودی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ میڈیا میں جو آپ سن رہے ہیں اس میں زیادہ تر قیاس آرائیاں ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم مطالبات کی فہرست کے لیے مصر، بحرین، اور امارات کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ اور ان مطالبات کی مرکزی توجہ شدت پسندی کے پھیلا کو روکنے پر ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ دہشتگردی اور شدت پسندی کے پھیلا کا الزام تو سعودی عرب پر بھی بہت شدید ہے، وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کے معاملے میں یہ مسئلہ تاریخ کا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ 15-18 سالوں میں ہم نے اس کے خلاف اقدامات کیے ہیں، ہم نے خیراتی اداروں کی تفتیش کڑی کر دی ہے اور لوگوں کو اس حوالے سے جیلوں میں ڈالا ہے۔ نامہ نگار کا سوال تھا کہ کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ سارا معاملہ ایران کے ساتھ قطر کے قدرے نرم رویے کا ہے، جس پر سعودی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ کویت کے بھی ایران کے ساتھ تعلقات ہیں، عمان کے بھی ایران کے ساتھ تعلقات ہیں، ہم نے ان کے ساتھ تو ایسے اقدامات نہیں کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…