جدہ (نیوز ڈیسک) سعودی فوج کے آپریشنل ترجمان نے واضح کیاہے کہ فی الحال یمن میں زمینی کارروائی کا ارادہ نہیں لیکن ضرورت پڑنے پرسعودی عرب اور اِس کے اتحادی زمینی آپریشن کے لیے بھی تیارہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئرجنرل احمد اسیری کاکہناتھاکہ ابھی تک زمین آپریشن کا ارادہ نہیں لیکن ، صورتحال کنٹرول میں دکھائی دے رہے ہیں ، اگر ضرورت پڑی تو سعودی فورسز اور اتحادی کسی بھی قسم کی چڑھائی سے گریز نہیں کریں گے۔ یادرہے کہ سعودی عر ب اور اتحادی افواج کی فضائی کارروائیوں کے بعد حوثی باغیوں کو مشکلات کا سامناہے اور جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پیش قدمی بھی رک گئی ہے ، بحث شروع تھی کہ آیاسعودی افواج یمن میں فضائی کارروائی کے بعد زمین کارروائی بھی کریں گی یانہیں لیکن اب سعودی فوج کے بیان کے بعد یہ بحث خود بخودختم ہوگئی۔