منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی معروف یونیورسٹی نے سمندرپارپاکستانیوں کی مشکل ختم کردی

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د (آن لائن) ’’علا مہ اقبا ل اوپن یو نیو رسٹی کے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹر خزاں 2016ئمیں پیش کئے گئے میٹرک ٗ ایف اے اور بی اے پروگراموں کے فائنل امتحانات 16۔جولائی سے شروع ہوں گے ٗ یونیورسٹی نے سعودی عرب ٗ کویت ٗ قطر ٗ متحدہ عرب امارات ٗ عمان اور بحرین میں امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں”یہ اعلان کنٹرولر امتحانات ٗ سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ

مشرق وسطیٰ میں مقیم یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2016ء میں ان پروگراموں میں داخل تمام طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کردئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkاور [email protected]پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا کہ ان ممالک میں مقیم پاکستانی امتحانات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ٗ ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ ٗ کمرہ نمبر LG-08ٗ آئی سی ٹی بلڈنگ ٗ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8ٗ اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان کے فون نمبر +92-51-9057165 or +92-51-9250175پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے تعلیمی سہولیات میں اضافہ فراہم کرنے کے سلسلے میں مختلف اقدامات کئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز کو مزید فعال بنایا گیا ہے اور تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ٗ ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیزمشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانوں کو بہترین خدمات فراہم کررہی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…