پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مسٹر پرفیکٹ خوشی سے نہال۔۔ عامر خان کو بہت بڑی خوشخبری مل گئی

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ویسے تو باہو بلی 2 بھارت کی پہلی فلم تھی جس نے دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ انڈین روپے کمانے کا اعزاز حاصل کیا تھا مگر مسٹر پرفیکٹ عامر خان بھی لگتا ہے اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں اور ان کی فلم دنگل پہلی بولی وڈ فلم ثابت ہونے والی ہے جو 2 ہزار کروڑ انڈین روپے کمانے کے قریب ہے۔اس سے پہلے ان کی فلم’’دنگل‘‘ نے پہلی ایسی بولی وڈ فلم (باہو بلی بنیادی طور پر تیلگو زبان کی فلم ہے) بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جس نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا،

مگر اب توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس ہفتے دو ہزار کروڑ کمانے والی پہلی فلم بھی بن جائے گی۔دنگل اب تک چین میں ریکارڈ توڑ بزنس کررہی ہے اور منگل تک اس نے وہاں 1164 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا تھا جبکہ اس سے پہلے یہ رواں سال مارچ تک بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں 715 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی تھی جبکہ تائیوان میں اس نے چالیس کروڑ روپے اپنے نام کیے۔اور چین میں ابھی تک اس فلم کی نمائش بہت اچھی جارہی ہے جس کے بعد توقع ہے کہ یہ رواں ہفتے 2 ہزار کروڑ کے سنگ میل کو بھی عبور کرجائے گی۔مجموعی طور پر یہ فلم 300 ملین ڈالرز سے زیادہ بزنس کرچکی ہے اور پہلی بولی وڈ فلم جبکہ پانچویں نان انگلش فلم ہے جس نے یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔چین کے رہائشیوں کو یہ فلم اتنی زیادہ پسند آئی کہ اس نے نت نئے ریکارڈز قائم کردیئے۔یہ پہلی بولی وڈ فلم ہے جس نے چین میں ایک ماہ کے اندر 1164کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے اور اس طرح مجموعی طور پر یہ 1948 کروڑ روپے کما چکی ہے۔دوسری جانب باہو بلی ٹو کے ہندی ورژن نے 500 کروڑ روپے کے قیب کما کر اپنے ملک میں سب سے زیادہ کمانے والی ہندی فلم دنگل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو کہ 386 کروڑ روپے تھا۔ایس ایس راجا میولی کی اس فلم نے پانچ ہفتے کے دوران دنیا بھر سے 1652 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…