غیر قانونی رقم کی منتقلی پرپے پال کو جر مانہ

27  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پے پال ایران، کیوبا اور سوڈان میں پابندیوں کے خلاف ورزی کرتے ہوئے رقوم کی منتقلی کے دعوﺅں کے بعد امریکی حکومت کو 77لاکھ امریکی ڈالر جرمانہ ادا کرے گی۔امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ رقوم کی منتقلی کرنے والے یہ ادارہ رقوم کی منتقلی کا مناسب طور پر جائزہ لینے اور منتقلی کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔رقوم کی منتقلیوں میں سات ہزار امریکی ڈالر کی منتقلی بھی شامل ہے جو ایک ایسے فرد کی طرف کی گئی ہے جس کا نام امریکی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاو¿ کی فہرست میں شامل ہے۔پےپال کا کہنا ہے کہ انھوں نے رقوم کی جانچ پڑتال کو بہتر بنایا ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ’رضا کارانہ‘ طور پر محکمہ خزانہ کے آفس آف ایسٹس کنٹرول (او ایف اے سی) کو سنہ 2009 اور سنہ 2013 کے درمیان ہونے والی مخصوص رقوم کی منتقلی کے بارے میں بتایا تھا۔پے پال کے مطابق جانچ میں تاخیر کے باعث کچھ غیرقانونی رقوم کی منتقلی بھی عمل میں آئی تھی۔پے پال کے نمائندے نے بتایا کہ ’اس وقت سے ہم نے او ایف اے سی کے قوائد و ضوابط پر پورا اترنے کے لیے رقوم کی وقت حقیقی میں جانچ متعارف کروائی ہے۔‘ایسے ہی ایک کیس میں کرساد ظفر سیئر نامی شخص بھی شامل تھے، جنھیں سنہ 2009 میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پڑنے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پروگرام سے منسلک قرار دیا تھا۔اکتوبر سنہ 2009 اور اپریل سنہ 2013 کے درمیان پے پال نے مبینہ طور پر ان کے نام سے 136 بار رقوم منتقل کیں۔دیگررقوم کیوبا، سوڈان اور ایران میں مال اور سروسز سے متعلق تھیں۔مجموعی طور پر، محکمہ خزانہ کے مطابق تقریباً 40 ہزار امریکی ڈالر کی 500 منتقلیاں پے پال کے ذریعے ہوئیں، جو واضح طور پر ان پابندیوں کی خلاف ورزی ہے جو امریکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیے گئے افراد یا اداروں سے بزنس نہ کرنے کا پابند کرتی ہیں۔تاہم، پے پال نے پابندیوں کی خلاف ورزی کو تسلیم یا اس کی تردید نہیں کی۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…