ماسکو (نیوز ڈیسک) روس نے یمن میں حملوں کی مذمت کی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے بیان میں یمن کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام اتحادی فریقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ یمن میں فوجی کارروائیاں بند کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس اپنے دوست ملک یمن کے حالات پر شدید تشویش میں مبتلا ہے اور یمن کی جغرافیائی سالمیت ، اتحاد اور خود مختاری کی حمایت کرتا ہے ۔ روس کا کہنا ہے کہ یمنی تنازعہ کا حل صرف قومی سطح کے مذاکرات سے ہی ممکن ہے اور اس سلسلے میں ماسکو یمن کے مخالف فریقوں سے رابطہ کرکے بحران کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں