نیویارک(نیوزڈ یسک )عام طور پر بیس جمپ ہیلی کاپٹر یا اونچی چٹانوں سے کی جاتی ہے لیکن ایک 26سالہ خطروں کے کھلاڑی امریکی نو جوان نے مو ٹر سائیکل سے بیس جمپ کرکے منفرد کارنامہ سر انجام دیا۔اس نو جوان نے 60 فٹ اونچے ریمپ سے بائیک چلاتے ہوئے فضا میں ایک جمپ لگائی اور پھر100فٹ کی فضائی بلندی پر پہنچتے ہی بائیک سے اتر کر پیرا شوٹ کھول دیا اور اسطرح بیس جمپنگ کرتے ہوئے نیچے جھیل میں کامیاب لینڈنگ کی۔ پانی میں پہلے بائیک پہنچی اور پھر چند ہی منٹوں میں یہ نو جوان بھی پیراشوٹ سے اڑتا ہوا جھیل میں پہنچ گیا جوکہ اپنی مثال آپ کرتب ہے۔