اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کا ایک وفد کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن پر گفتگو کیلئے آج وزیر اعظم نواز شریف سے ملے گا۔ایم کیو ایم نے بدھ کو وزیر اعظم کے ایک روزہ کراچی دورے کے موقع پر ملاقات کی کوششیں کیں لیکن انہیں کامیابی نہ ملی۔ایم کیو ایم رہنماؤں نے وزیر اعظم کے ملنے سے انکار پر میڈیا میں اپنی مایوسی کا اظہار بھی کیا تھا۔اس کے علاوہ شہر میں امن و امان کی صورتحال پر بدھ کو اہم اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی غیر موجودگی نے بھی پارٹی کو پریشان کیے رکھا۔رواں مہینے ایم کیو ایم ہیڈ کواٹرز پر رینجرز کے چھاپے کے بعد پارٹی وزیر اعظم سے تفصیلی ملاقات کی خواہاں رہی ہے۔ تاہم، کچھ ناقابل فہم وجوہات کی بناء4 پر وزیر اعظم ایم کیو ایم قیادت سے نہ مل سکے۔حکمران جماعت پی ایم ایل۔ نواز کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ ایم کیو ایم کو فی الحال نظر انداز کیے جانے کی کوئی خاص وجہ نہیں۔’جہاں تک کراچی آپریشن کا تعلق ہے، یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ آپریشن کون اور کس کے کہنے پر کر رہا ہے۔ ایم کیو ایم ہمارے بجائے پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت پر توجہ دے’۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی قیادت کراچی آپریشن پر اپنا اعتماد ظاہر کر چکی ہے اور 18ویں ترمیم کے بعد اب یہ صوبائی معاملہ ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































